آزاد جموں و کشمیر کے علاقے داورندی میں بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 7 سالہ ارتضی عباس طوری کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے بیٹے 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی گئی۔
صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
وفاقی وزرا خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ، اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
اعلی سینئیر حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسر، جوان، سول افسر اور شہید کے اہلخانہ و عزیز بھی شامل ہوئے۔
نمازِ جنازہ کے بعد وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی
وزیراعظم نے کہا معصوم شہریوں، خصوصاً بچوں، خواتین اور بزرگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بزدلی کا بدترین مظاہرہ ہے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات بھارتی حکومت کی جارحانہ اور تکبرانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں۔۔۔ جارحانہ اقدامات خطے اور دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں
انہوں نے کہا پاکستان کی دلیر افواج ہر محاذ پر بھارتی جارحیت کا مضبوط اور دوٹوک جواب دے رہی ہیں۔۔بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزیوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔۔
وزیراعظم نے شہید بچے کے والدین کیلئے بھی خصوصی دعاد کی کہ اللہ تعالیٰ ظالمانہ بھارتی جارحیت کے شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا اور اہل خانہ کو ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین



