اتراکھنڈا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 6 افراد ہلاک

0

اترکھنڈ: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا ہے جس میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے اترکاشی میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ اترکاشی کے گنگانی کے قریب پیش آیا، جس میں 6 یاتری ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے۔

ہیلی کاپٹر نے دہرادون سے اڑان بھری، جو گنگانی سے پہلے ناگ مندر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ساتھ ہی ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیو آر ٹی نے 108 ایمبولینس گاڑیوں کو موقع پر روانہ کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.