ہزاروں روپے مہنگا ہونے کے بعد سونےکی قیمت میں 4200روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 4200 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے کے پہلے تین دن سونا 14 ہزار 700 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جمعرات کو فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کی کمی آ گئی۔

ایک تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔

 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 3,601 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3,301 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 194 روپے کا ہو گیا۔

ادھر، چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 65 روپے کمی کے بعد3 ہزار 417 روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ 10 گرام چاندی 56 روپے تنزلی سے 2 ہزار 929 روپے پر آ گئی۔

بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 343 ڈالر ہو گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے