پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرنے اور ایک دوسرے پر حملے بند کرانے کی کوششوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عدیل بن احمد الجابر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کررہا ہے، اسی سلسلے میں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ آج بھارتی دارالحکومت میں تھے۔
عدیل الجابر اس وقت بھارت میں موجود ہیں اور ان کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات ہوئی ہے۔