پاکستان اور بھارت 12 مئی تک جنگ بندی پر متفق۔۔۔
دونوں ملک 12 مئی 2025 دوپہر تک جنگ بندی پر متفق ہو چکے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی میں گہری دلچسپی کے پیغامات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو پہنچائے۔۔
پاکستان نے خطے کے امن و استحکام کی خاطر جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔۔بھارت 7 مئی 2025 سے مسلسل پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔۔بھارت کے اقدامات نے علاقائی امن اور استحکام کو خطرے میں ڈالا
ذرائع کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کے باوجود پاکستان نے حد درجہ تحمل کا مظاہرہ کیا۔۔ بھارت کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں نے پہلے غیر مستحکم سیکیورٹی ماحول کو مزید خراب کیا
9 اور 10 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت نے پاک فضائیہ کے متعدد اڈوں اور ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے
بھارت کی مسلسل جارحیت کے پیشِ نظر، پاکستان کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کا حق استعمال کرنا پڑا۔ کوئی بھی ملک اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔۔ پاکستانی اقدامات کا مقصد دفاع کی صلاحیت، عزم اور حق کو واضح طور پر ظاہر کرنا تھا