پاک بھارت جنگ بندی کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما رہے؟

0

بھارت کی طرف سے پاکستان کی ایئربیس پر حملوں کے بعد صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور پاکستان نے بھارت کے کئی شہروں میں ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔

پاکستان کی طرف سے بھارتی جارحیت پر بھرپور جواب کے بعد امریکہ، ترکیہ ،سعودی عرب اور برطانیہ نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کو ترکیہ، سعودی عرب، بھارت، پاکستان اور برطانیہ سے رابطے کو کہا جس کے بعد پاکستان کے دوست ممالک کی طرف سے جنگ بندی معاہدے پر دونوں ملکوں کو تیار کیا گیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی معاہدے میں مرکزی کردار ترکیہ کا رہا جس نے پاکستانی فوج کو بھارت پر مزید حملوں سے روکنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.