کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے پہلے کاروباری روز زبردست تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 9200 پوائنس اضافے سے ہوا جو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس کا سب سے بلند ترین اضافہ ہے۔ اس وقت 100 انڈیکس ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد پر ٹریڈ کر رہا ہے اور انڈیکس میں 10 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا۔
آج صبح کاروبار کے آغاز کے چند منٹوں میں ہی انڈیکس میں ہونے والا اضافہ 9500 پوائنٹس تک جا پہنچا جس کے بعد مارکیٹ میں سرکٹ بریکر کے اصول کے تحت کاروبار روک دیا گیا۔ کاروبار کی معطلی کے وقت انڈیکس 116،650 پوائنٹس پر تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں کاروباری قواعد و ضوابط کے مطابق ایک دن میں مارکیٹ میں پانچ فیصد اضافے یا کمی کے بعد کاروبار کو معطل کرنا پڑتا ہے۔ اسی ضابطے کے تحت آج مارکیٹ انڈیکس میں پانچ فیصد اضافے کے بعد کاروبار کو روکنا پڑا تھا۔