آئندہ مالی سال کیلئے بجلی خریداری کی قیمت کا تعین کرنے کے لئے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔۔۔ سی پی پی اے نے بجلی ٹیرف میں 30 پیسے سے 2 روہے 30 پیسے فی یونٹ کمی کا اندازہ پیش کیا
سماعت چئیرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت ہوئی ۔۔
سی پی پی اے جی نے مالی سال 26-2025 میں بجلی کی خریداری کے تخمینے کے حوالے سے نیپرا کو سات منظر ناموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔۔
چیئرمین نیبرا کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت کا دارومدار پن بجلی پیداوار، شرح سود اور ایکسچینج ریٹ پر منحصر ہے جس پر پاور ڈویژن اور نیپرا کا اختیار نہیں ہے۔۔
انھوں نے کہا کہ ڈیموں میں پانی کم ہونے کے باعث بجلی کی لاگت بڑھ سکتی ہے۔۔ سماعت کو بتایا گیا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو قومی گرڈ میں شامل کرنے سے کیپیسٹی پیمنٹس کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔۔
صنعتی اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ لیسکو میں بجلی فراہمی کی سنگین صورتحال ہے ۔۔ دن میں کئی مرتبہ لائٹ بند ہو جاتی ہے جس کے باعث صنعتی عمل مکمل رک جاتا ہے اور دوبارہ مکمل استعداد حاصل کرنے کیلئے ایک گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے ۔۔
اس صورتحال میں کیپٹو پاور پلانٹس کو مہنگی گیس پر چلانا ہی فائدہ مند ہے۔۔
ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے صنعتی اداروں اور ڈسکوز کے درمیان سروس لیول ایگریمنٹ کروایا جائے گا۔۔ چیئرمین نیپرا نے پاور ڈویژن سے کہا کہ ڈسکوز کے لائن نقصانات کو کم کروانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔۔
اتھارٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کی آراکو مدنظر رکھتے ہوئے معاملے پر فیصلہ کرے گی جس کے بعد پاور پرچیز پرائس کے بارے میں اتھارٹی اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجے گی جو بعد میں ڈسکوز کے ٹیرف کا حصہ بنے گا۔۔