آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو۔۔۔ پاکستان مونیومنٹ میں یوم تشکر کی تقریب کے بعد آرمی چیف نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔
جنرل عاصم منیر نے پاکستانی میڈیا کو شاباش دی اور کہا بھارت کے نیوز چینلز کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے میں پاکستانی میڈیا نے کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا پاکستانی میڈیا کا کردار ذمہ دارانہ تھا۔۔ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جواب دیا وہ یادگار ہے۔۔
آرمی چیف نے کہا ہمارے میڈیا نے کیسے جواب دیا اس پر ہمیں فخر ہے۔۔ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا۔۔
انہوں نے کہا ہم نے کچھ نہیں چھپایا، سب حقیقت بیان کی ۔۔ پاکستان کا بیانیہ بنانے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے۔۔ پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور حب الوطنی کا ثبوت دیا۔۔
آرمی چیف کی صحافیوں سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعریف بھی کی
ڈی جی آئی ایس پی آر اور ان کی ٹیم نے صحافیوں کے ساتھ تعاون کیا، اور انھیں بروقت حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا۔۔
صحافیوں نے کہا لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا ہر لفظ حب الوطنی سے سرشار تھا۔۔ صحافیوں سے ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر بھی موجود تھے
آرمی چیف کی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی بھی تعریف۔۔ ویلڈن عطا تارڑ ، آپ 24گھنٹے دستیاب رہے ، اور آپ نے غیر معممولی کارکردگی دکھائی۔۔