پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منافع کا پانچ سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔۔۔۔ رواں ہفتے منافع میں 11.6 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔۔۔ پانچ روز میں سرمایہ کاروں نے 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کا غیر معمولی منافع کمایا۔۔۔ مقامی کرنسی میں منافع کا حجم ایک ہزار چار سو چھیانوے ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔۔۔ پانچ میں کسی ایک ہفتے میں یہ سب سے بڑا منافع ہے۔۔
جنگ بندی، آئی ایم ایف کی دوسری قسط اور شرح سود میں کمی پر سٹاک مارکیٹ نے سرمایہ کاروں کو اپنی طرف کھینچ لیا۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں اس ہفتے 12 ہزار 475 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ نے ایک لاکھ 20 ہزار 500 پوائنٹس کا تاریخ کا سب سے بڑا بیریئر بھی عبور کیا۔۔
رواں ہفتے 3 ارب 29 کروڑ حصص کے سودے 193 ارب روپے میں طے پائے۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 389 ارب روپے پر جا پہنچی۔۔