ملک میں مہنگائی میں کمی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔۔ مئی میں مہنگائی میں 3.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ اپریل میں مہنگائی کی شرح 0.3 فیصد تھی۔۔
وزارت خزانہ نے مئی کے لیے مہنگائی کا تخمینہ ڈیڑھ سے 2 فیصد کے درمیان لگایا تھا لیکن مئی کے مہینے میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زیادہ رہی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، اپریل 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
مئی میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.46 فیصد رہی جب کہ جولائی 2024 تا مئی 2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح 4.61 فیصد رہی۔
مئی میں شہروں میں مہنگائی ساڑھے تین فیصد بڑھ گئی جبکہ دیہاتوں میں اس کی شرح 3.4 فیصد رہی۔