آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہفیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے بیان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں ۔۔صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان ہونے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا بھی شکریہ ادا کیا۔