آنے والے بجٹ میں نئے ٹیکسز کا خوف۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے مال آف لوڈ کرنا شروع کر دیا۔۔۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ ۔۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی ۔۔۔۔ اختتام پر 718 پوائنٹس کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 971 پر بند ۔۔۔۔۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 43 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کی تجارت ہوئی۔۔ کاروباری مالیت 20 ارب 81 کروڑ روپے رہی ۔۔۔۔ حصص کی مالیت 60 ارب روپے کم ہو گئی ۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 331 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔