آئندہ مالی سال 2026-2025 پر پاکستان اور آئی ایم ایف میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔۔ آئی ایم ایف نے حکومت کو سرکاری شعبے میں رائٹ سائزنگ کا عمل تیز کرنے کو کہا ہے۔۔
پاکستان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ فالتو سرکاری ملازمین کو دسمبر 2025 تک فارغ کر دیا جائے گا۔۔
آئی ایم ایف نے پی آئی اے، ڈسکوز اور پاور سیکٹر کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ٹائم لائن دینے کا مطالبہ کر دیا
پاکستان نے یقین دہانی کروائی کہ پی آئی اے کی نجکاری اس سال مکمل ہونے کی امید ہے۔۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دورکر دیں۔۔ ٹیکس واجبات، منفی ایکویٹی سے متعلق سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں۔۔
آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے مالی مشیروں کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔۔ اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی پہلے نجکاری کی جائے گی۔۔
تینوں تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری دسمبر 2005 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ نندی پور پاور پلانٹ کی نجکاری جنوری 2026 میں شیڈول ہے۔۔ نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلئے ٹرانزیکشن اسٹرکچر پر کام جاری ہے۔۔ منافع بخش سرکاری کمرشل اداروں کی نجکاری اولین ترجین ہے