خضدار میں اسکول وین پر دہشتگرد حملہ، 3 بچے اور 2 جوان شہید، 39 بچے زخمی
وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف اور وفاقی وزراء کا کوئٹہ کا ہنگامی دورہ
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ خضدار حملے کے 8 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔۔
وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کی یہ بزدلانہ واردات بھارت کے ایجنٹوں کی کارستانی ہے۔۔ بھارت کے ریاستی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الہندوستان دہشتگرد حملے کے ذمہ دار ہیں۔۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا بھارتی پراکسیز بچوں کو نشانہ بنا کر انتہا درجے کی بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔۔
وزیراعظم، وزراء اور آرمی چیف نے زخمی بچوں کو دیکھ کر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔۔ وزیراعظم نے کہا دشمن کا ہتھیار بننے والے دہشتگرد بلوچ و پشتون عوام کی اقدار پر داغ ہیں۔۔ بھارت دہشتگردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے۔۔ بھارتی چالاکی بے نقاب، خود کو مظلوم ظاہر کر کے اصل مجرم چھپا رہا ہے۔۔
آرمی چیف نے کہا سیکیورٹی ادارے خضدار حملے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔۔ پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہے۔۔دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو ایک بار پھر مضبوط ارادہ دکھانا ہوگا۔۔۔