واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکار قتل، مشتبہ حملہ آور گرفتار

0

امریکہ کے دارالحکومت میں بدھ کی شام اس وقت کشیدگی کی فضا پیدا ہو گئی جب اسرائیلی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو یہودی میوزیم کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔واقعہ کیپٹل جیوش میوزیم کے قریب پیش آیا، جہاں ایف بی آئی اور امریکی اٹارنی کا دفتر بھی موجود ہے۔ ہلاک شدگان ایک نوجوان جوڑا تھے جو جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔

واقعہ 3rd اور F Streets NW پر پیش آیا۔میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت 30 سالہ الیاس روڈریگز کے طور پر ہوئی ہے، جسے موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق حملے سے پہلے روڈریگز میوزیم کے قریب زمین پر لیٹے ہوئے پایا گیا، اور فائرنگ کے بعد اس نے "آزاد فلسطین” کا نعرہ لگایا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ روڈریگز کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ یا انتہا پسند تنظیم سے تعلق نہیں ہے۔

عالمی سطح پر شدید ردعمل

  • صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا"یہ واقعہ سام دشمنی پر مبنی دہشتگردی ہے، جسے فوری طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا۔”
  • اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملے کو “ظالمانہ اور ناقابل برداشت” قرار دیا۔
  • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے متاثرین کے خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے قاتل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ کیا۔

اسرائیلی سفارت خانے کے ترجمان تل نعیم کوہن نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں مقتول اہلکار ایک ثقافتی تقریب میں شریک تھے جب ان پر قریب سے فائرنگ کی گئی۔

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سکریٹری کرسٹی نوم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا:"ہم متاثرین کے لیے مکمل انصاف کو یقینی بنائیں گے، قانون اپنا کام کرے گا۔”

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.