آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا

0

آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔۔۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا

اس سلسلے میں ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔۔ اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے تقریب میں شرکت کی۔۔ مختلف ممالک کے سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے اور حمایت کرنے والے تین ممالک آذربائیجان، چین اور ترکیہ کے سفیر ایک ساتھ بیٹھے دکھائی دیئے۔

خصوصی تقریب میں اراکین قومی اسمبلی، سینیٹرز، سپیکر قومی اسمبلی اور چئرمین سینیٹ بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہا کہ آج کی تقریب کا مقصد بہادرسپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،  پوری قوم کو اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔ سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینا قابل فخر لمحہ ہے، سید عاصم منیرکو فیلڈ مارشل کا اعزاز دینے کی منظوری پر مجھے بہت مسرت ہوئی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈکیا، دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی، وطن عزیز کے چپے چپےکا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہمارے بھرپور جواب نے دنیا پر ہماری صلاحیتیں ثابت کردیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہیروز کی خدمات کے معترف ہیں، بھرپور اور مؤثر جواب سے دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا، ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بےمثال اور تاریخی فتح حاصل کی، افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملایا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی فتح حاصل کی،کشیدہ صورتحال میں فیلڈ مارشل عاصم منیرکا جذبہ اور عزم مثالی تھا، وطن عزیز کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیرکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیےفیلڈ مارشل کا کردار نہایت اہم ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.