پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی سب سے بڑی مندی۔۔۔ کسی ایک کاروباری سیشن میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 ہزار 790 پوائنٹس کی تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ سرمایہ کار ایک ارب 57 کروڑ ڈالر سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔۔۔۔
مارکیٹ کھلتے ہی Bulls نے کنٹرول سنبھال لیا۔۔ تیزی کا سلسلہ زیادہ دیر چل نہ سکا۔۔ Bears موقع دیکھتے ہی مارکیٹ میں enter ہوئے اور فروخت کا شدید دباؤ بڑھا دیا جس کے بعد مارکیٹ کو سنبھلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔۔
ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ نے ایک لاکھ 16 ہزار کی حد عبور کی۔۔ ایک ارب 11 کروڑ حصص کے سودے 60 ارب روپے میں طے پائے۔۔ سرمایہ کاروں کو 438 ارب روپے کا بڑا نقصان ہوا۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 145 ارب روپے پر آ گئی۔۔
