دشمن اب کسی بھی ردعمل کی جرات نہیں کرسکتا:سینئر عسکری

0

ایوان صدر میں پاکستان کی عسکری قیادت کے ذمہ دار ذرائع کی سینئر صحافیوں سے گفتگو۔۔۔۔
سینئر عسکری ذرائع نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ ہمیں ذہین میں رکھنا چاہیے کے غزوہ بدر میں مسلمانوں کی تعداد 313 تھی۔۔غزوہ بدر کی کمان نبی پاکﷺ نے کی تھی۔۔۔
اللہ تعالی کی طرف سے ہدایات تھیں تعداد کم بھی ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔حضور ﷺ کو اللہ کا حکم ہوا ریت کی مٹھیبھر کر دشمنوں کی طرف پھینکو۔۔۔یہ ریت پھر میزائلوں کی طرح دشمنوں کو لگی،یہ اللہ کرنے والا تھا۔۔
سینئر عسکری قیادت نے کہا اس جنگ میں پاکستان کو اللہ کی مدد حاصل رہی ہے۔۔ پاکستان نے ایسا کام کیا کہ بھارت کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔۔ ہماری سول قیادت، پولیٹکل لیڈرشپ اور تینوں مسلح افواج کے جزبے پر ناز ہے۔
سیننئر صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا یہ سیز فائر حتمی ہے؟
سینئرعسکری ذرائع نے جواب دیتے ہوئے کہا دشمن اب کسی بھی ردعمل کی جرات نہیں کرسکتا۔۔جنگ بندی پر بھارت نے ہم سے کوئی برائے راست بات نہیں کی۔۔ ہمیں تیسرے فریق کے ذریعے جنگ بندی کی کال آئی تھی ۔۔۔ہم نے سچے انداز میں اپنی جنگ لڑی دشمن کیلئے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔۔مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.