ٹیرف پر امریکہ اور یورپین یونین میں مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے۔ صدر ٹرمپ نے بات چیت ختم ہونے کے فوری بعد ہی یورپ پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔۔
ٹیرف کا نفاذ یکم جون سے ہو گا۔۔ صدر ٹرمپ نے کہا یورپین یونین کے ساتھ ڈیل انتہائی مشکل ہے۔ اب یورپ کے ساتھ امریکہ نے مذاکرات کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔
دوسری طرف صدر ٹرمپ نے آئی فون بنانے والی امریکہ کی سب سے بڑی کمپنی ایپل پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایپل نے امریکہ کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک خاص طور پر بھارت میں اسمبلی پلانٹ لگایا تو ایپل پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے دورہ مشرق وسطیٰ میں ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کو بھارت میں آئی فون کی فیکٹری نہ لگانے کا کہہ چکے ہیں۔۔