: اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز فائیو میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کا سرچ آپریشن جاری ہے۔۔
ریسکیو نے ڈوبنے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش تلاش کر لی۔۔ بیٹی کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔۔
تین روز سے ریسکیو آپریشن کے بعد ریٹائرڈ کرنل کی لاش مل گئی۔۔ یہ لاش برساتی نالے سے ملی ہے
واضح رہے کہ 22 جولائی کو کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کو مین گیٹ تک چھوڑنے کیلئے جیسے ہی گاڑی میں بیٹھے۔۔ پانی کا تیز ریلہ گاڑی کو بہا کر لے گیا۔۔ دونوں نے مدد کیلئے چیخ و پکار کی لیکن گاڑی دریائے سواں میں جا گری۔۔
صبح کے ریسکیو آپریشن میں گاڑی کا دروازہ اور بونٹ ملا تھا۔ اب سے کچھ دیر پہلے اسحاق قاضی کی لاش مل گئی۔۔
