صدر ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن:یورپ پر 50فیصد ٹیرف 9جولائی تک معطل

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور یوٹرن۔۔۔ یورپین یونین پر عائد 50 فیصد ٹیرف پر عمل درآمد 9 جولائی تک معطل کر دیا۔۔ یہ ٹیرف یکم جون سے نافذ العمل ہونا تھا۔

اس سے پہلے امریکی صدر چین، پاکستان، بھارت، ویتنام،میکسیکو، کینیڈا سمیت دنیا کے 125 ممالک پر ٹیرف کا اعلان کر چکے تھے ۔

2 اپریل کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک پر ٹیرف عائد کئے تھے لیکن بعد ازاں ایک ایک کر کے تمام ٹیرف واپس لے لئے گئے۔

یورپین یونین سے تجارتی مذاکرات میں ڈیڈلاک پر صدر ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف عائد کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا تھا کہ یورپ کے ساتھ ڈیل کرنا انتہائی مشکل ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.