اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبرپختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔
اپنے مذمتی بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر دراصل بدترین کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے خیبرپختونخوا میں لاقانونیت اور بیروزگاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن سیاسی کارکنوں پر آنسوگیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، خیبرپختونخوا کی کرپٹ اور نااہل صوبائی حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کرکے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صوبہ بچاؤ تحریک آج صوبے کے ہر شہری کی آواز بن چکی ہے، ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ آج خیبرپختونخوا کے عوام نے دیکھ لیا۔
Trending
- بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ کئی دیہات،شہری اور فوجیوں کو بہا لے گیا
- ایران میں 5 افغانیوں کو پھانسی اور 13 لاکھ ملک بدر کر دیئے گئے
- حکومتی اخراجات میں اضافے کے باوجود مالیاتی خسارہ 9سال کی کم ترین سطح پر آ گیا:وزارت خزانہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ دوسرےروز بھی نیا ریکارڈ بنانے سے باز نہ آئی،ایک لاکھ 43 ہزار کی حد بھی عبور
- امریکہ میں ویزےکی مدت ختم ہونے کے بعد قیام پر 15ہزار ڈالر کا ضمانتی بانڈ جمع کرانے کی پابندی
- گرفتاریوں کا ڈر،پی ٹی آئی رہنما کارکنوں کو گھروں سے باہر نکالنے میں ناکام،یوم احتجاج پُرسکون گزر گیا
- بھارت پر صدر ٹرمپ کا غصہ کم نہیں ہو رہا،ٹیرف 25فیصد تک لے جانے کا اعلان
- افغان شہریوں کی وطن واپسی کا دوسرا مرحلہ یکم ستمبر سے شروع ہو گا:وزارت داخلہ