باکو : فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کا دورہ کیا اور آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیردفاع سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مضبوط عسکری تعلقات پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے علاقائی استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔