پانی پاکستان کی ریڈلائن ہے،کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے:فیلڈ مارشل عاصم منیر

0

فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے،۔۔ 4 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بھارت جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا ۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مختلف جامعات کے چانسلرز، پروفیسرز اور طلبہ و طالبات سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پر کوئی سودا ممکن نہیں اور نہ ہی پاکستان اسے کبھی بھولے گا،،،، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھارت کا دوٹوک پیغام،،،، مسئلہ کشمیر کو دبانے کی بھارتی کوشش ناکام،،، پانی پاکستان کی ریڈ لائن قرار،،، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔

سپہ سالارنے اساتذہ کے کردار، قومی سلامتی، م مسئلہ کشمیر اور پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ پاکستان، بھارت کی اجارہ داری کبھی قبول نہیں کرے گا، ہندوستان جان لے کہ پاکستان کشمیر کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے ، دہائیوں سے مسئلہ کشمیر کو دبانے کی بھارتی کوشش ناکام ہو چکی ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ہندوستان کی دہشت گردی اس کا اندرونی مسئلہ ہے اور اس کی جڑ اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم اور تعصب ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ "دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں۔ہمیں پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جہاں تمام ادارے آئین کے مطابق، بغیر کسی دباؤ، صرف عوام کی فلاح کے لیے کام کریں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ جو عناصر ریاست کو کمزور بنانے کی کوشش کریں گے، ان کا بیانیہ مسترد کیا جائے گا۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ جو محفوظ دھرتی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے، ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے اور ہم ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.