پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے کرائے میں 15 فیصد رعایت کا اعلان

لاہور:پی آئی اے حکام نے لاہور سے پیرس کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع پی آئی اے کے مطابق رواں ماہ لاہور اور پیرس کے درمیان کئی سال بعد دوبارہ سے فضائی سروس 18 جون سے شروع ہونے جا رہی ہے۔

پیرس کے درمیان سفر کرنے والوں کو 15 فیصد کرایہ میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔

پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے