پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے۔۔
آئی ایم ایف نے کیش پر پیٹرول اور ڈیزل خریدنے والوں پر 2 روپے فی لٹر اضافی وصول کرنے کا مطالبہ کر دیا۔۔
آئی ایم ایف نے حکومت سے کہا ہے کہ ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ پر پٹرول اور ڈیزل 2 روپے سستا دیا جائے۔
حکومت کو تجویز دیتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کیش خریداری پر سیلز ٹیکس 2 فیصد اضافہ وصول کیا جائے۔۔کیش خریداری پر سیلز ٹیکس 18 کی بجائے 20 فیصد کیا جائے۔۔
آئی ایم ایف نے کیش اورغیردستاویزی معیشت کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت سے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔
حکومت ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ پر شاپنگ میں سیلز ٹیکس میں 2 فیصد رعایت دے۔۔ نان فائلرز کی کیٹگری مکمل طور پر ختم کی جائے۔۔
صرف فائلرز کو نئی گاڑی خریدنے کی اجازت دی جائے۔۔ نان فائلرز کے لیے نئی گاڑی خریدنے پر پابندی برقراررکھی جائے۔۔
پاکستان میں صرف فائلرز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔۔ نان فائلرز کےلیے بیرون ملک جانے پر پابندی برقرار رکھی جائے۔۔
پاکستان میں صرف فائلرز کو پراپرٹی خریدنے کی اجازت دی جائے۔۔ نان فائلرز کے پراپرٹی خریدنے پر پابندی برقرار رکھی جائے۔۔
نان فائلرز کے 50 ہزار کیش نکلوانے پر اضافی ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے۔۔ نان فائلرز کے 50 ہزار روپے نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کی جائے۔۔