جمعہ ، ہفتہ ، اتوار اور پیر ، وفاقی حکومت نے عید تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

0

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروز جعمہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی۔

پاکستان میں ذوالحج کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا اور ملک میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.