وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں جنگ بندی فیصلے کو قبول کیا ہے۔۔
سوشل میڈیا ایپ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کیلئے امریکی صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان صدر ٹرمپ کی خطے میں امن کیلئے ان کے کلیدی کردار کا شکر گزار ہے۔۔ پاکستان امریکا کا اس پیش رفت میں سہولت کاری پر شکریہ ادا کرتا ہے
پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں اس فیصلے کو قبول کیا ہے
پاکستان نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکریٹری مارکو روبیو کے کردار کو سراہتا ہے۔۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ جنوبی ایشیا میں امن کی نئی شروعات ہے۔۔ یہ پیش رفت خطے میں امن، خوشحالی اور استحکام کی راہ ہموار کرے گی
