پاکستان کے اعلی سطح کے سفارتی وفد نے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے فو کانگ سے ملاقات کی۔۔
ملاقات کا اعلان وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا۔۔
ملاقات میں پاکستان کا بعد از جنگ مؤقف پیش کیا گیا۔ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں، خاص طور پر پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر چین کے مستقل مندوب کو تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔۔
وفد نے واضح کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک غیر حل شدہ تنازع ہے اور علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔۔
پاکستان نے جنگ بندی، علاقائی استحکام اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیر کے پرامن حل کے عزم کو دہرایا۔۔ بلاول بھٹو نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارت کے جارحانہ "نئے معمولات” کو مسترد کرے