بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا سرعام قتل

کوئٹہ : بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، واقعےکی افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

20 سے زائد مسلح افراد نے جوڑے کو پہاڑوں میں لے جاکر بے دردی سے قتل کیا تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کا نوٹس لے کر واقعے کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جائے وقوع اور ملزمان کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایسی سفاکانہ حرکات ناقابل برداشت ہیں، مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے