اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ سمبل میں درج کرلیا۔
نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقتولہ ٹک ٹاکر کی والدہ نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ سامنے آنے پر ملزم کو شناخت کرسکتے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق پیر کی شام 5 بجے نامعلوم ملزم ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر داخل ہوا، ملزم کی فائرنگ سے2 گولیاں ثنا یوسف کے سینے میں لگیں، فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا،ثنا یوسف کو اسپتال منتقل کیا مگر جانبر نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں آئے مہمان نے ہی گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہو گیا، ثنایوسف کا تعلق اپر چترال سے ہے۔