اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر ثناء یوسف کا قتل،،،واقعے کے 24 گھنٹوں کے اندرملزم گرفتار ،،، قاتل نے جرم بھی قبول کرلیا،،،، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ ملزم عمرحیات کو فیصل آباد سے گرفتار کیاگیا ہے ۔ملزم ثناءیوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا،انکار پر قتل کر دیا۔۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے قاتل کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ ملزم کو کچھ ہی گھنٹے پہلے گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس نے ملزم سے پستول اور مقتولہ ثناء یوسف کا آئی فون بھی برآمد کیا ہے۔
اس سے قبل رات گئے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنبل میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آر متن کے مطابق پیر کی شام 5 بجے ملزم ہمارے گھر داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی ،دوگولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں ۔ثناء یوسف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی ۔ملزم کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں ۔ نثاء یوسف کا تعلق چترال سے ہے اور ٹک ٹاک پر ان کے فالور کی تعد اد 8 لاکھ سے زائد ہے