پاکستان کے سفارتی مشن کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں مصروفیات۔۔ سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا چین کے میڈیا کو انٹرویو۔۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت پاکستان جنگ کس نے جیتی، آسان جواب یہ ہے کہ کون اپنی عوام سے جھوٹ بول رہا ہے؟ کس ملک کا میڈیا اپنی عوام کو گمراہ کر رہا تھا؟ کون سی حکومت تنازع کے دوران اور بعد میں اپنی عوام سے جھوٹ بول رہی تھی؟ بھارت اپنی عوام سے یہ حقیقت کیوں چھپا رہا تھا؟
بلاول بھٹو نے کہا جب تک عالمی برادری کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا نہیں کرتی اس وقت تک جنوبی ایشیا میں دائمی امن ممکن نہیں ہے۔۔پاکستان نے جنگ بندی کے حصول میں بھی عالمی برادری کی شمولیت پر انحصار کیا۔۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری سےہم کسی بھی مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔۔ پاکستان بھارت سے تمام تنازعات پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔۔ ہم امن چاہتے ہیں، لیکن امن تب تک ممکن نہیں جب تک ہم ڈائیلاگ میں شامل نہ ہوں
بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات سے بھارت نے انکار کیا جس کے بعد صورتحال جنگ کی طرف گئی۔۔
انہوں نے عالمی براداری سے امن کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔۔ بین الاقوامی برادری کشمیر کے مسئلے کے حل میں مدد کرے۔۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ صرف ایک ملک بھارت ہے جو کہتا ہے وہ بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔۔ بھارتی حکومت کو یہ تسلیم کرنے میں ایک مہینہ لگا کہ ہم نے ان کے طیارے مار گرائے۔۔ اس لیے کہ سچ یہ ہے کہ بھارت جنگ ہار گیا ہے۔۔