بھارتی دہشتگردی کو دنیا میں بےنقاب کرنے کا مشن،طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان اور خطے سمیت دنیا بھر میں بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کرنے کا مشن۔۔۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا دورہ روس۔۔

طارق فاطمی نے ماسکو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کا خیرسگالی پیغام پہنچایا۔۔ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی دھمکی پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔۔جنوبی ایشیا کی صورتحال اور خطے میں کشیدگی پر بریفنگ دی۔

طارق فاطمی نے صدر ولادیمیر پیوٹن کے نام وزیراعظم شہباز شریف کا خط بھی روسی وزیر خارجہ کو پہنچایا۔۔

طارق فاطمی نے پاکستان اور روس کے درمیان توانائی، تجارت اور رابطے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔۔

روسی وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسٹیل ملز منصوبے کو پاکستان کے ساتھ تعاون کے اہم ستون قرار دیا۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے