امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ڈرون حملوں کا بھرپور جواب دے گا۔۔ روس کے صدر پیوٹن سے ٹیلی فون پر ایک گھنٹہ پندرہ منٹ بات کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن سے گفتگو اچھی رہی لیکن فوری امن کی کوئی امید پیدا نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے روسی جہازوں پر یوکرینی حملوں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔۔ پیوٹن نے مجھ سے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ڈرون حملے کا بھرپور جواب دے گا۔۔دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا
صدر ٹرمپ نے لکھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اور اس پر پیوٹن بھی متفق نظر آتے ہیں۔۔ صدر پیوٹن نے اشارہ دیا کہ وہ ایران سے بات چیت میں شریک ہو سکتے ہیں تاکہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.