بھارت کے ساتھ جنگ میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا:علیمہ خان کو طلب کر لیا گیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانات پر عمران خان کی بہن علیمہ خان، اینکر آفتاب اقبال سمیت چار افراد کو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تفتیش کیلئے طلب کر لیا۔

ایجنسی نے فلک جاوید اور صنم جاوید کو بھی طلب کیا ہے۔

 چاروں افراد کو 5 جون کو لاہور آفس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق چاروں افراد کے خلاف 27 مئی کوانکوائری شروع ہوئی تھی۔  این سی سی آئی اے نے بتایاکہ ملزمان نے پاک بھارت جنگ کے دوران ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے