وزیراعظم شہباز شریف کل سے عید الضحی کے موقع پر سعودی عرب کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔۔ وزیراعظم کے ساتھ اعلی سطح کا وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات ہوگی
پاک سعودی وزرا اعظم ملاقات میں دو طرفہ تعاون بشمول تجارت، سرمایہ کاری اور مسلم امہ کی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال ہوگا۔۔پاک سعودی وزرائےاعظم علاقائی امن اور سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔۔
وزیراعظم شہباز شریف حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب کے مثبت کردار پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔۔ وزیراعظم کا دورہ مشترکہ ایمان، باہمی احترام اور سٹریٹیجک شراکت داری پر مبنی تعلقات کا مظہر ہے۔۔وزیراعظم کے دورے سے سعودی وژنن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے عزم کا بھی اعادہ ہوتا ہے۔۔