واشنگٹن : بھارت کے اعلیٰ سطحی وفد کی جانب سے واشنگٹن میں غیر سنجیدہ رویہ اپنانے پر بھارتی عوام شدید ناراض ہیں۔ ششی تھرور کی قیادت میں وفد کے اراکین محفلوں میں گانے اور مستیوں میں مصروف رہنے کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زبردست لہر چھا گئی ہے۔
بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے، لیکن وفد کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ملک کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ عوامی ٹیکس کے پیسوں کا اس طرح ضیاع ناقابل قبول ہے۔
مودی حکومت پر بھی سخت تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ ملک کے اہم مسائل، جیسے پہلگام واقعے کے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں غفلت برت رہی ہے جبکہ وفد غیر ضروری تقریبات میں مشغول ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.