نئی دہلی : آپریشن سندور میں بھارتی حکومت کی ناکام حکمت عملی نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ کانگریس رہنما پون کھیرہ نے پریس کانفرنس میں مودی سرکار پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی ہے اور حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کی ہے۔
پون کھیرہ نے کہا کہ "ساری عوام مودی سے آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کر رہی ہے مگر کوئی جواب نہیں مل رہا۔ جو بھی سوال کرتا ہے اسے پاکستان کا حامی قرار دے دیا جاتا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے بعد مودی سرکار تنہا رہ گئی جبکہ پاکستان کے ساتھ ترکی، چین اور آذربائیجان نے حمایت کا اظہار کیا ہے۔
کانگریس رہنما نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا، "کہیں مودی نے ٹرمپ کو آنکھ اٹھا کر جواب نہیں دیا، نام نریندر، کام سرینڈر۔” انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 سالوں میں عوام نے مودی کو سکندر سمجھا لیکن آج حقیقت یہ ہے کہ مودی کا سرینڈر ہوا ہے۔
پون کھیرہ نے خبردار کیا کہ عوام بزدل مودی سے تنگ آ چکے ہیں اور اس کی وجہ سے ملک کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔
Trending
- ایران کا اسرائیلی شہر بئرالسبع پر حملہ
- ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز اور غیر قانونی ہیں:پاکستان
- ایٹمی خطرہ ختم ہونے تک ایران پر حملے نہیں روکیں گے:اسرائیل
- صدر ٹرمپ چاہیں تو جنگ بندی کروا سکتے ہیں:ایران
- بنوں میں پولیو کا نیا کیس،خیبرپختونخوا میں رواں سال کا چھٹا کیس رپورٹ ہوا
- عیدالاضحیٰ میں خریداری،ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ:ادارہ شماریات
- شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ کا فون،مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی
- اسرائیل کا ایران پر حملہ جنگی جرم ہے:وزیر خارجہ عباس عراقچی