مکہ مکرمہ : حج کا اہم رکن وقوف عرفہ آج ادا کیا جا رہا ہے جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان اپنے رب کے دربار میں حاضر ہو رہے ہیں۔ اس سال تقریباً ایک لاکھ پندرہ ہزار پاکستانی عازمین بھی مشاعر کی ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے میدان عرفات پہنچ چکے ہیں۔
عازمین مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سنیں گے اور ظہر و عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔ مسجد الحرام کے امام، شیخ صالح بن ہمید، مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیں گے۔ خطبہ حج کو 35 زبانوں میں ترجمہ کر کے نشر کرنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ہر حاجی اپنی زبان میں اس عظیم موقع کی اہمیت سمجھ سکے۔
سعودی حکام کی تعلیمات کے مطابق، عازمین کی بڑی تعداد اپنی نمازیں اپنے خیموں میں ادا کرے گی۔ وقوف عرفات کے بعد حجاج کرام ملک و قوم کے لیے مناجات کریں گے اور دعائیں مانگیں گے۔
سورج غروب ہونے کے بعد حجاج کرام عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ مغرب و عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے اور رات وہاں گزاریں گے۔
Trending
- پاکستان مودی سے نہیں بھارت سے امن بات چیت کیلئے تیار ہے:عطاءاللہ تارڑ
- سعودی عرب کی پہلی ٹی20پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
- خلائی میدان میں پاکستان کا ایک اور سنگ میل:ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
- اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف نئی عالمی لہر: کینیڈا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا—
- آئندہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا:محکمہ موسمیات
- اسرائیل کی دھمکی: حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو غزہ کے حصے ضم کر لیے جائیں گے
- پاک امریکہ تجارتی معاہدہ طے:صدر ٹرمپ نے اعلان کر دیا
- جرمن اولمپک چیمپئن ” لورا ڈہلمیئر ” پاکستان میں کوہ پیمائی حادثے میں جاں بحق