راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے خبردار کیا ہے کہ ملکی سیاسی حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔
لیاقت باغ راولپنڈی میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں 14 کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہوں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے اس مرتبہ ریڑھی بانوں کو کاروبار کا موقع نہیں دیا ، جیلوں میں قید غریب لوگوں کو رہا کیا جائے۔
قبل ازیں شیخ رشید نے راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید ادا کی، جہاں ضلع کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا۔