اسرائیلی منصوبے کا علم تھا لیکن ایران پر حملے میں امریکی فوج نے حصہ نہیں لیا: ٹرمپ

واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کی ہے ان کا کہنا ہے ایران پر حملے میں امریکی فوج نے حصہ نہیں لیا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ انھیں اسرائیل کے منصوبوں کا پہلے سے علم تھا تاہم انھوں نے واضح کیا کہ امریکی فوج نے اس آپریشن میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

امریکی صدر نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ’ایران کے پاس ایٹم بم نہیں ہو سکتا اور ہم مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔‘

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے