ایران پر اسرائیلی حملے:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے204 ارب روپےڈوب گئے

0

ایران کی ایٹمی اور میزائل تنصیبات پر اسرائیلی حملے ۔۔۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 204 ارب روپے ڈوب گئے۔۔۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار نو سو پچاس پوائنٹس کی مندی ۔۔ ایک لاکھ 22 ہزار 144 پر بند۔ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں ڈھائی ہزار پوائنٹس کی مندی بھی ریکارڈ کی گئی۔۔

مارکیٹ کھلتے ہی Bears نے ایسا کنٹرول سنبھالا کہ Bulls کو داخلے کی جگہ ہی نہ مل سکی۔۔۔ مجموعی طور پر 96 کروڑ 83 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔۔۔ کاروباری سودے 50 ارب 54 کروڑ روپے میں طے پائے۔۔۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 951 ارب روپے سے کم ہو کر 14 ہزار 747 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.