ایران پر اسرائیل کے حملوں سے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔۔
ٹریڈرز نے سونے کی خریداری بڑھا دی جس کے باعث لندن گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو پَر لگ گئے۔۔
ایک اونس سونا 50 ڈالر مہنگا ہو کر 3451 ڈالر میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔۔
ادھر پاکستان میں ایک تولہ سونے کے بھاؤ میں 4600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی۔۔