ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں دفاعی فضائی نظام کو بحال کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل کے کئی ڈرون حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں۔۔
ادھر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی افواج اسرائیل کو سخت جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
واضح رہے اسرائیل کے حملے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے بدلہ لینے کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت سے اسرائیل کو اذیت ناک جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔