اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے ایران پر حملوں کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔۔ ترک میڈیا کے مطابق ایران کے شہر ہمدان میں واقع نوجہ ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی فضائیہ نے ایران پر پھر فضائی حملے کیے ہیں اور ہمدان شہر میں واقع نوجہ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے ایران کے مغربی شہر ہمدان میں واقع نوجہ ایئربیس کو ایک گھنٹے کے دوران دو بار حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
انادولو ایجنسی کے مطابق جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہو سکیں۔