ایران نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے امریکہ کے تیار کردہ F-35 لڑاکا طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کے ففتھ جنریشن کے F-35 جنگی طیارے سے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم اسے زمین سے میزائل فائر کر کے تباہ کر دیا گیا۔۔
ایرانی سوشل میڈیا پر طیارے کی تباہی کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق لڑاکا طیارے کا پائلٹ باہر نکل گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایران نے اپنی سرزمین پر 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔