صدر ٹرمپ کا اپنے روسی ہم منصب کو فون۔۔ صدر پیوٹن نے پچاس منٹ تک جاری رہنے والی بات چیت میں ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی۔
کریملن حکام نے دونوں رہنماؤں کی بات چیت کی تفصیلات جاری کر دیں۔۔ صدر ٹرمپ نے روس اور یوکرین کی جنگ پر تفصیلی بات چیت کی۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بلاجواز اور جارحانہ ہے۔ روس اس کی سخت مذمت کرتا ہے۔
روس نے مشرق وسطیٰ کی نئی جنگ کے خاتمے اور تعلقات کو معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ روس نے امریکہ کو واضح پیغام دیا کہ یوکرین کے ساتھ جنگ بندی روسی شرائط پر ہی ممکن ہے۔
روس کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور امریکی عوام کو قومی دن کی بھی مبارک باد دی