تہران / تل ابیب – مشرق وسطیٰ میں کشیدگی نے ایک بار پھر خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے۔ ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی ایک نئی بھرپور بارش کر دی ہے جس سے اسرائیل کے کئی بڑے شہروں میں دھماکوں اور تباہی کی اطلاعات ہیں۔متعدد بلڈنگ تباہ ہوگئیں اور غزہ جیسے مناظر پیش کرنے لگیں
اسرائیلی فوج نے ایران سے میزائل حملے کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ایرانی سرزمین سے اسرائیل پر میزائل داغے گئے ہیں، اور ہمارے دفاعی نظام فعال اور چوکس ہیں۔”
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق تل ابیب میں زور دار دھماکے سنے گئے، جبکہ ہرزیلیا اور مقبوضہ بیت المقدس میں بھی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ہرزیلیا میں "حساس اہداف” پر میزائل گرے، جب کہ تل ابیب میں کئی رہائشی و تجارتی عمارتیں تباہ ہوئیں۔ اسرائیلیوں نے ساری رات بنکرز میں گذاری
ایران کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ "یہ میزائل حملے اسرائیلی مقبوضہ علاقوں کے خلاف جاری جوابی کارروائیوں کا حصہ ہیں۔”
ایرانی میڈیا کے مطابق حملوں میں حیفہ کی آئل ریفائنری کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں وہاں کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ریفائنری کے تین ملازمین موقع پر ہلاک ہو گئے۔
ریفائنری پر یہ دوسرا حملہ ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی توانائی کی سپلائی پر اس کا مہلک اثر پڑ سکتا ہے۔